بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی )فرانسیسی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ھمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا فرنچ زبان میں استقبال کیا۔ وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت فرانس کی حکومت

اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ،پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے کا ملک جا کر امدادی سامان کے ھمراہ پاکستان تشریف لائے ۔ وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ یہ اس بات کی عکاس ھے اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی عملے کا ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا اور امدادی سامان وصول کیا ،فرانس سے آنے والے امدادی سامان سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں ،دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ پاکستان عوام اس قدرتی افت کے دوران فرانس کی جانب سے امداد کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سامان میں ادویات اور پانی نکالنیوالے بڑے پمپ بھی شامل ہیں ،یہ بڑے پمپ سیلاب کا پانی فوری طور نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں فرانس کی حکومت کا دل۔کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ھے ،سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ وفاقی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات مصروف ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،وزارت صحت اور اس کے ادارے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ صحتِ کے نظام کی مکمل۔بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ عبد القادرپٹیل نے کہاکہ مصیبت زدہ اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر اگے انا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…