جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عمران خان کا بڑا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔اسی طرح عمران خان کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں تمام تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے، پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے عمران خان نے جلسے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عمران خان نے کارکنوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ پیر کو سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ جمع کریں گے۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی سطح پر انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا فیصلہ کیا ہے، میں خود پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون منعقد کروں گا، ریلیف کے کاموں کے لیے عمران ٹائیگرز کو متحرک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر کی قیادت میں قائم کمیٹی ضروریات کے مطابق فنڈز تقسیم کرے گی، میں واضح کردوں کہ ریلیف ورک کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔  دوسری جانب تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…