بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت ، 15فلسطینی شہید، 75زخمی

datetime 6  اگست‬‮  2022 |

مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے

کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہوگئے تھے۔دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف مسلمان ممالک اور عالمی تحریکوں نے احتجاج کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطرنے غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔ایک مختصر بیان میں قطری وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے خلاف قابض فوج کے بار بار حملوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔قطری وزارت خارجہ نے فلسطینی کاز کے انصاف، برادر فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور 1967 کی سرحدوں پر مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت پرمبنی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے موقف کا اعادہ کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو “وحشیانہ”قرار دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ۔اردن کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے غزہ کی پٹی پرجارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…