جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاحیات نااہلی کا چوتھا شکار عمران خان ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے 3 افراد شکار ہوئے ہیں، چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی غیرممنوعہ فنڈنگ الیکشن کمیشن ضبط کرے گا، ای سی پی کے فیصلے کی بنیاد پر حکومت جائزہ لے گی کہ پارٹی پر پابندی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان نے چیریٹی کے نام پر رقم لی اور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کی۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی ممبرشپ سے مستعفی ہوجائیں تو ان پر قدغن نہیں لگے گی، پابندی تحریک انصاف پر لگے گی اور عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس بھی پی ڈی ایم نے جمع کرایا ہے، تاحیات نااہلی آئین میں نہیں ہے، اس پر ہماری جماعتیں غور کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…