بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کمیشن پر سوال اٹھادیئے،ایازصادق کومشورے نے پارٹی پالیسی واضح کردی

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ارکان کو آٹھ لاکھ روپے ماہانہ مل رہے ہوں تو مستعفی کیسے ہونگے ؟ سردار ایاز صادق سپریم کورٹ میں جانے کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں . کراچی میں آپریشن جاری رہنا چاہیے . ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کی کامیابی کےلئے دعا گو ہیں ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان متنازعہ ہوچکے وہ باعزت طریقہ سے استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے مطالبہ کو پروان نہیں چڑھارہا یہ میرا اپنا مطالبہ ہے ،جواس سے قبل بھی کرچکاہوں۔خورشید شاہ نے بتایا کہ ایاز صادق تحریک انصاف سے بدلہ لے سکتے تھے، مگر نہیں لیا میں ایازصادق کے اس عمل کو سراہتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سعد رفیق کو بھی عوام کی عدالت میں جانے کا کہا تھا اگروہ بات مان لیتے تو ایاز صادق کے ساتھ ایسا نہ ہوتا۔ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ وہ مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لئے دعاگوہیں،ہم بھی سمجھتے ہیں مانیٹرنگ کمیٹی کاقیام ضروری ہے تاہم کراچی آپریشن کوبھی جاری رہناچاہئے۔انہوںنے کہاکہ آپریشن کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے، سیاستدانوں کی اندرونی لڑائی سے ریاست کو خطرہ ہے.ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہوجانے چاہئیں، ا ±مید ہے متحدہ سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…