اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پیشگی شرائط پوری کر دیں،آئی ایم ایف کی تصدیق

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24اگست کو ہوگا ۔یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…