جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ کی عبرتناک شکست اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، لاہور (صباح نیوز، اے پی پی  )ن لیگ کی عبرتناک شکست کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان آمد کا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کواداروں کے سربراہوں کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی اس طرح اداروں کو بلیک میل کر کے دھونس دھاندلی سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں، ایسا ہر گز نہیں ہوگا، عمران خان کو اداروں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عمران نیازی ضمنی الیکشن جیت کر بھی دھاندلی کے الزامات عائد کر رہا ہے جس کا مقصد صرف الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنا ہے، ضمنی انتخابات صاف اور شفاف تھے، کوئی ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، آئندہ بھی الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، عمران نیازی نے اپنے دور میں دھاندلی کے ریکارڈ بنائے،آج تک یہی ہوتا رہا ہے کہ جو الیکشن ہارتا ہے وہ الزام عائد کرتا ہے لیکن ہم نے روایت بدل ڈالی، ا لیکشن میں شکست کے باوجود ہم نے انتخابی نتائج پر اعتماد کا اظہار کیا، عمران نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کی ذات کو اپنی گھٹیا سوچ کا نشانہ بنایا، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی اس مہم جوئی کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…