پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دل توچاہتا ہے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگوں اور عطا تارڑ کے سارے وٹ نکال دوں، شہبازگل نے رہائی ملنے پر بڑا بیان داغ دیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ،اسلام آباد ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد شہباز گل نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگوں اور عطا تارڑ کے سارے وٹ نکال دوں، مگر عطا اللہ تارڑ کو معاف کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ شہباز گل کو کو فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکاروں جیسی وردی پہنے مسلح اہلکاروں کے ساتھ حلقے میں گھومنے پر مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کوپنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام نتائج موصول ہو گئے، 20 حلقوں میں ووٹنگ ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔پاکستان تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لے کر پہلے ،مسلم لیگ (ن)نے 39.05 فیصد ووٹ لے کر دوسرے ، آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے5 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔بیس حلقوں میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 45لاکھ 79 ہزار 898 تھی، الیکشن کمیشن کو 3131 پولنگ سٹیشن کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملے۔پی ٹی آئی نے20 میں سے 15 نشستوں پر ،مسلم لیگ (ن)4 جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی ۔مسلم لیگ (ن)نے لاہور، راولپنڈی، بہاولنگر اور مظفر گڑھ سے نشستیں جیتیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ،ساہیوال ، لودھراں، لیہ اور بھکر سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…