اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ونڈوز 10 تو منظرعام پر آگئی ہے اور لاکھوں افراد نے اسے اپنے کمپیوٹرز پر ڈآن لوڈ بھی کرلیا ہے مگر اس میں ایک خفیہ فیچر چھپا ہوا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ جیسا سب کو معلوم ہے کہ اس نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اسٹارٹ مینیو کی واپسی ہوئی ہے مگر کیا آپ کو اس میں موجود سیکرٹ اسٹارٹ مینیو کے بارے میں معلوم ہے؟ جی ہاں اگر آپ اسٹارٹ بٹن پر ماﺅس سے رائٹ کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک خفیہ مینیو آجائے گا۔
اس مینیو کے ذریعے آپ ونڈوز کے کئی مفید حصوں تک براہ راست رسائی حاصل کرسکتے ہین جیسے کنٹرول پینل، فائل ایکسپلورر، سرچ اور ٹاسک منیجر وغیرہ۔ یعنی آپ جو چیز تلاش کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے زیادہ زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس ٹچ اسکرین ڈیوائس میں یہ ونڈوز موجود ہے تو اس میں سیکرٹ مینیو کے لیے اسٹارٹ مینیو کے بٹن کو کچھ دیر تک انگلی سے دبا کر رکھیں اور پھر چھوڑ دیں وہ سامنے آجائے گا۔ مگر ایک اور راستہ Windows key+X ہے جو اس کا شارٹ کٹ ہے۔
ونڈوز 10 کا سیکرٹ اسٹارٹ مینیو
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں