جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، ن لیگی امیدوار کی ہر 20 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل کی پیشکش

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /ملتان (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جانب سے ووٹ خریدنے کی کوششوں اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے نکالی گئی کار ریلی کی سوشل میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر حیدرریاض نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان رپورٹس کی فوری تحقیقات کریں جن میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سلمان نعیم ہر 20 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل کی پیشکش کر کے ووٹ خریدنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ڈی ایم او حیدر ریاض نے اسسٹنٹ کمشنر اور مانیٹرنگ آفیسر کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے امیدوار سلمان نعیم حلقہ پی پی 217 ملتان میں انتخابی مہم کے دوران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان نعیم 20 ووٹوں کے وعدے پر ایک موٹر سائیکل کی پیشکش کر کے ووٹ مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس طرح کا طرز عمل کرپٹ پریکٹس سمجھا جاتا ہے اور اس معاملے کی فوری انکوائری کی ضرورت ہے۔ڈی ایم او حیدر ریاض نے اسی حلقے پی پی 217 سے ٹی ایل پی کے امیدوار زاہد حمید گجر کو بھی متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کار ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا۔اس کے علاوہ، مظفر گڑھ کے ڈی ایم او نے پی پی 273 میں امیدوار کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا بھی نوٹس لیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر اور ڈپٹی کمشنر کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور ان سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…