غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوال اٹھادئیے

29  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں جاری طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوال اٹھادئیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت

اختیار کر گیا ہے، اس میں غلطی جس کی بھی ہے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک صرف دعوے ہی کرتی رہی ہے۔ریحام کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد مئی میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ جون کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ 3 گھنٹے سے کم کی رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیسے آئے گی؟عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی سے تقریباً 9000 میگاواٹ بجلی بناتا ہے جو کہ اس وقت کم پانی کی وجہ سے صرف 4 سے 5 ہزار میگاواٹ بن پا رہی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ امید ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد پانی سے بجلی کی پیداوار میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…