منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے،وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے،وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے،

تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،صنوعی اعدادوشمار سے معاشی ترقی دکھائی گئی،ہر مشکل کے بعد آسانی ہے

دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو یہاں تک پہنچانے کا ذنہ دار عمران نیازی ہے،اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،

بجٹ میں عوام کو وسائل کے مطابق ریلیف دینے کی کوشش کی۔اس موقع پروزیراعظم کی اراکین کو بجٹ منظوری کے دوران

کورم پورا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اراکین کی حاضری کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ اراکین کو ان کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…