لاہو ر(نیوزڈیسک)لاہور علامہ اقبال اےئرپور ٹ پر کسٹم حکام نے سونا اورغےر ملکی کرنسی سمگلنگ کرنے اطلاع پر ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 263کو اڑان بھرنے سے روک لےا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ابوظہبی جانے والے طےار ے کے خفیہ حصوں اور مسافروںکے سامان مےں غےر ملکی کرنسی اور سونا سمگل کےا جانا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے ساڑے سات بجے ابوظہبی جانےوالی پی آئی اے کی پرواز کو روک لےا ۔ جس سے مسافروںکو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا