بھوبنیشور۔۔۔۔بھارت میں جاری چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہالینڈ کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بھارت کے شہر بھو بنیشور میں جاری چیمپینز ٹرافی کے کواٹر فائنل میں گرین شرٹس نے شروع سے ہی ڈچ ٹیم پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے، کھیل کے آٹھویں منٹ میں ہالینڈ نے پہلا گول داغ کر گرین شرٹس پر سبقت حاصل کی لیکن کھیل کے 16ویں منٹ میں محمد عرفان نے گول کر کے حساب چکتا کردیا، ایک موقع پر میچ 2،2 گول سے برابر ہو گیا تھا تاہم کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 گول داغ کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان محمد عمران اور عمر بھٹہ نے ایک ایک جب کہ محمد عرفان نے 2 گول اسکور کئے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم جذبے سے کھیلی اور جیت گئی، بھارتی عوام نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹورنامنٹ سے قبل اپنے بیان میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم ابتدائی 4 ٹیموں میں شامل ہو ں گے اور آج ہم نے اس وعدے کو پورا کر کے دکھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنے تینوں ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں پاکستان کو بیلجیئم نے دوسرے میں انگلینڈ نے ا ور تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔
چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان ہالینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل پہنچ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































