منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی افریقا میں پولیس نے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے رشوت طلب کر لی

datetime 11  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔ جنوبی افریقا میں انسانی اسمگلروں کے چنگل سے30ایشیائی باشندوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا،ان میں پندرہ پاکستانی اور پندرہ بنگلادیشی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی اورایک سوئس شہری کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے متاثرین کے خاندانوں سے دس لاکھ پاکستانی روپے کے عوض فی متاثرہ شخص کی رہائی کی پیش کش کردی۔’’ٹائمز ا ف سوئٹز لینڈ‘‘ کے مطابق 19 سالہ سوئس شہری سیابونگاسائملین اور پاکستانی شہری نذیر احمد احسن کو میلیلین کے علاقے سیگرفتار کیا گیا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے30 ایشیائی باشندوں کی اسمگلنگ کی۔ ٹونگا پولیس کے ترجمان کے مطابق ان دونوں کے پاس سے 15 بنگلا دیشی شہری اور 15 پاکستانی شہری برا مد ہوئے جو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین تھے۔مشتبہ افراد کو انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا جس کے ذریعے متاثرین کو منتقل کیا جاتا تھا۔ان 30 افراد کو میلیلین کے قریب Buffelsfontein میں ایک تالا لگے خستہ حال گھر سے برا مد کیا گیا تیسرا مشتبہ شخص جوکہ مبینہ طور پر پاکستانی ہے وہ پولیس کے پہنچنے پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ان 30 لوگوں کے ویزے جعلی تھے اوراس کے علاوہ 11 دیگر پاسپورٹ بھی اس گھر سے برا?مد کیے گئے۔ان 30 متاثرین کو Schoemensdal پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے خاندان انہیں تقریباً دس لاکھ پاکستانی روپے(80ہزار یورو)) ادا کرکے رہا کرا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان باشندوں کو اس گھر خوراک اور پانی کے بغیر رکھا گیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…