بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول مہنگا ہونے پر پنجاب کے وزرا کی بھی تمام موجیں ختم واضح اعلان کر دیا گیا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزرا اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزرا نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا اسمگل نہ ہو، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک کوئی ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…