ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں کیریئر بنانےکیلئے ماڈلنگ چھوڑ دی،انوشکا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)فلم ”ویڈنگ پلاو¿“ (Wedding Pullav) سے فلمی دنیا میںقدم رکھنے والی مشہور ماڈل انوشکا رانجن نے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ فلمساز ششی رانجن کی بیٹی انوشکا جو متعدد فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرچکی ہیں ،اپنے نئے کیریئر کے سلسلہ میں بہت پرجوش ہیں اور ان کی پہلی فلم ”ویڈنگ پلاو¿“ 16 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔انوشکا نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ماڈلنگ اور اداکاری کو جاری رکھنا ان کے لیے بہت مشکل ہے اور وہ بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے اس شعبے کو چھوڑ رہی ہیں۔ یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انوشکا رانجن کا کہناتھا ماڈلنگ اور اداکاری دونوں شوبز کے شعبے ہیں اور اپنی اپنی جگہ دونوں کی اہمیت ہے مگر میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ بیک وقت دونوں کشتیوں میں سوار رہ سکوں اس لیے میں نے ماڈلنگ کو چھوڑ کر اداکاری پر اپنی بھر پور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مشہور سینماٹوگرافر بینود پردھان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اپنی پہلی فلم ”ویڈنگ پلاو¿ “ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ میرے نزدیک یہ فلم کسی بھی فنکار کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے بہترین موقع ہے کیونکہ اس میںر ومانس اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ ان سب چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جو فلم بین اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے گانے جذبات سے بھر پور اور لوگوں کو ہمیشہ یاد رہنے والے ہیں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ”ویڈنگ پلاو¿“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کی بنا پر مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا جنون تھا اور یقین تھا کہ ایک دن اس شعبے کا حصہ ضرور بنوں گی اس لیے اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ واضح رہے کہ فلم میں انوشکا کے ساتھ دیگناتھ مانچل ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ کرن گروور، سونالی سہگل، رشی کپور، ستیش کوشک، پرمیت سیٹھی، کیٹوگڈوانی، ہیمانی شیو پوری، اپاسنا سنگھ اور تریپتی لکھن پال بھی اہم کردارروں میں شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…