ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ،پی ٹی آئی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کے لئے نہ جائیں۔پارٹی نے ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم استعفیٰ دے چکے ہیں،مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لئے 6 سے 10 جون تک طلب کیا ہے ، ہر رکن سیانفرادی طور پر استعفے کی تصدیق کی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں، کْل مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 43(2)(بی) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…