پی ٹی آئی نے فیس سیونگ مانگی، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے بھی لائے جا سکتے ہیں، حکومت
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت اور اداروں سے رابطوں اور ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
جس کے مطابق رابطے کرنے والوں میں اسدقیصر، شاہ محمودقریشی، اسدعمر، پرویزخٹک شامل تھے جبکہ حکومت سے احسن اقبال، ایازصادق، ملک احمد، اسعد محمود اور فیصل سبزواری شامل تھے
۔ملک احمد خان نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ملاقات میں کچھ بات کرتے ہیں پھر جھوٹ بولتے ہیں، ملاقاتوں میں شاہ محمود منتیں کرتے ہیں بعد میں بیان بدل لیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری نے بھی دوروزقبل کہاکہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں، پرویز خٹک معقول آدمی ہیں، اسدقیصر نے درمیانی راستے پربات چیت کا رابطہ کیا۔
وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقاتوں میں درخواست کی ہمیں درمیانی راستہ اورفیس سیونگ دیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیس سیونگ مانگی، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے بھی لائے جا سکتے ہیں۔