منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

جدہ: حق مہر کے بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈال دی گئی

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حکومت اور قبائل کے درمیان مذاکرات کے بعد شادی بیاہ پرغیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ خواتین کے حق مہر کی بھی حد مقرر کر دی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر اور خادم الحرمین الشریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے تمام علاقائی گورنروں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں انہیں جدہ میں قبائل کے ساتھ طے پائے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندوں اور قبائلی رہ نماﺅں کے درمیان ہوئی بات چیت میں شادی بیاہ پر فضول خرچی کی روک تھام اور حد سے زیادہ حق مہر مقرر کو ایک محدود پیمانے پر لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کا اصل مقصد حق مہرمیں مبالغہ آرائی کی حد تک اضافہ کرنا اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کے رحجان کو روکنا تھا۔ چنانچہ مقامی قبائل اور حکومت نے حق مہر کی ایک حد مقرر کر دی ہے۔

مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف

 

آئندہ جدہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں طے پانے والی شادیوں میں حق مہر اسی اصول کے مطابق ہی وصول کیا جائے گا۔ فیصلے کے تحت کنواری لڑکی کا حق مہر زیادہ سے زیادہ 50 ہزار اور سابقہ مطلقہ یا دوسری بارشادی کرنے والی خاتون کا حق مہر 30 ہزار ریال رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کی عمر کو پہنچنے والی خواتین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2010ء میں شادی کی شرعی عمر تک پہنچنے والی لڑکیوں کی تعداد 15 لاکھ تھی اور اب یہ تعداد بڑھ کر چالیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ جدہ میں لوگوں نے مرضی کے حق مہر مقرر کر رکھے تھے جن میں عدم توازن کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومتی اقدام کے بعد حق مہر کے بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈال دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…