برطانیہ (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون کو بچے کیلئے تین بوتل دودھ چوری کرنے کے الزام میں سزا سنادی گئی۔خاتون کو تین سو پاونڈ جرمانے کی سزا ڈربی شائر کے مجسٹریٹ نے سنائی۔ڈربی ٹیلی گراف کے مطابق34سالہ خاتون جینس بٹنس کو کمیونٹی کی جانب سے6ہفتوں کا کرفیو آرڈر دیا،مجسٹریٹ نے کریمنل کورٹ کی فیس150پاونڈ،85پاونڈ کے اخراجات اور60پاونڈ کا متاثرہ فرد کا سرچارج بھی خاتون پر عائد کردیا۔خاتون پر الزام تھا کہ اس نے ایک شاپنگ سنٹر سے بچے کے دودھ کی تین بوتلیں چرائی تھیں۔لیگل ریفارم چیرٹی نامی تنظیم ہاورڈ لیگ نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔تنظیم کی سی ای او فرانسس کک نے اپنی بلاگ پر لکھا کہ بے گھر اوربھوکے افرادپر اس قدر جرمانہ نامناسب ہے۔