اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

فلم ناکام ہونے کی صورت میں لوگ ہمارے فون تک نہیں سنتے‘ ابھیشک بچن

datetime 19  اگست‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ اداکار کی زندگی بھی مشکلات سے بھری ہوتی ہے اور انہیں بہت سے چیلنجز سے نمٹنا پڑتا ہے۔ ابھیشک کاکہنا ہے کہ باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی صورت میں انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس وقت لوگ ان کی کالز تک نہیں سنتے۔ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کون ہیں کس کے بیٹے ہیں ان کے سامنے بس آپ کی ناکام فلم موجود ہوتی ہے جس پر وہ بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی بری خبرنہیں ہوتی ، جب اس معلوم ہوتا ہے کہ اس کی فلم ناکامی کی طرف جا رہی ہے۔ ابھیشک نے اداکاروں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اداکار یہ نہیں چاہتا کہ جس فلم میں اس نے کام کیا ہو وہ ناکامی کی جانب جائے تاہم اس کے باوجود انہیں تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے اپنے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فلموں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیتے ہیں کیونکہ یہ ایک نازک مرحلہ ہوتا ہے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…