جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو دنیا کا بدترین جھوٹا قراردیدیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو دنیا کا بدترین جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر روز نئی طوطا کہانی

گھڑ کر قوم کو گناہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال تک عوام کا خون نچوڑنے کے بعد عمران خان قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم پر اپنی جان قربان کرتا ہے قوم سے قربانی نہیں مانگتا۔ گڑھی خدابخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد تو ہوا مگر ملک پر آنچ آنے نہیں دی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر ہر طرف تباہی مچائی۔ یہ کیسا لیڈر ہے جو اپنا محل تو ریگولرائز کرواتا ہے مگر غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کراتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت اور خارجہ امور تباہ کر دئیے ہیں۔ آج ملک کا خزانہ خالی ہے اور ملک عالمی سطح پر تباہی کا شکار ہے۔ انہوں نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو جہنم بنا دیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…