ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

طاہر القادری تضادات سے بھرپور خطرناک شخصیت ہیں ، خلیجی اخبار

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔. خلیجی اخبار’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق طاہر القادری تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں،وہ عالمی سطح پر کوئی معروف نہیں،وہ کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے۔ان کی شخصیت ایک معمہ ہے ، وہ خطرناک کارڈ ہیں۔قادری کی معمہ بھری شخصیت سے واضح کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست پر مضبوط گرفت ہے۔ انہوں نے اپنے ا پ کوایسا ا دمی متعارف کرایا جو کرپشن کو ختم کریگا اور توانائی کے بحران کو ختم کریگا۔تاہم وہ کینیڈا میں ٹم ہارٹنز کی کافی کو ترجیح دیتے ہیں۔وہ سردی سے ٹھٹرتی عوام سے گرم اور ارم دہ کنٹینرز سے خطاب کرتے ہیں اور فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہیں۔ اخبار نے’’قادری ۔ تضادات کاحامل شخص‘‘نامی مضمون میں لکھا کہ اس ہفتے ایک بیمار پاکستانی مبلغ نے طبی علاج کے لئے امریکہ کا سفر کیا، ا س کے دورے نے چند شہ سرخیوں میں جگہ پائی ، وہ کوئی معروف عالمی شخصیت نہیں۔تاہم پاکستان ، کینیڈا اور دنیا میں کہیں کچھ مسلم کمیونٹیز لوگ طاہر القادری کے بارے جانتے ہیں۔وہ ان کی کمزور صحت سے نہیں بلکہ پاکستان میں مذہبی اداروں کا نیٹ ورک چلانے اور دھرنا دینے والی عوامی تحریک کے رہنما کے طور پر جانتے ہیں۔جو انہیں جانتے ہیں ان میں سے اکثر تسلیم کریں گے کہ وہ ایک معمہ ہیں۔ان سب سے بڑھ کر وہ تضادات سے بھرپور شخص ہیں۔انہوں نے خود کش بم دھماکوں کے خلاف فتویٰ دیا اور امن کی ا واز کے طور پر خود کو متعارف کرایا،اب وہ جوشیلی تقریروں کو انقلاب کا نام دیتے ہیں۔قادری کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں ہیں ،حالیہ سالوں میں وہ اعلیٰ درجے کے سیاست دانوں میں شمار کراتے ہیں۔سب سے پہلے وہ شریف خاندان کے قریب تھے اور ان کی خاندانی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے تھے۔پھر ان کی پارٹنرسپ پرویز مشرف سے ہوئی اور اس کے بعد عمران خان سے مل گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…