اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں دلچسپ صورت حال رہی، حکومتی اراکین اپنے ہی وزیر کے خلاف بول اٹھے،کورم کی نشاندہی کرنے والوں کے مائیک بند کر دئیے گئے،
جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کرگئیں جبکہ حکومتی اراکین صرف آٹھ ایوان کی کاروائی میں بیٹھے رہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم دورانی کی زیر صدارت اجلاس میں جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بار بار کورم کی نشاندہی کرنے کے لئے بٹن دبایا مگر سپیکر نے مائیک نہ دیا جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مائیک نہ دینے پر واک آوٹ کرگئیں ایم کیو ایم بھی بولنے کا موقع نہ دینے پر واک آوٹ کرگئی اس موقع پر قومی اسمبلی کا اجلاس صرف آٹھ ارکان کی موجودگی میں جاری رہاجبکہاپوزیشن کا کوئی بھی رکن ایوان میں موجود نہیں اس موقع ہر مسلم لیگی ایم این اے قیصر احمد شیخ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خوشامدی اور چیلہ قرار دے دیا قیصر شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ خوشامدی اور چیلے ہیں،ناپختہ شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے۔