ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رابطہ کمیٹی نے گراؤنڈ اورگلیاں تک بیچ دیں ،الطاف حسین

datetime 10  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کو ایم کیو ایم سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ نائب صدر باؤ انورکے قتل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے کی ہدایت کردی ہے۔
بدھ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سیکٹرانچارجزایسا احتجاج کریں کہ رابطہ کمیٹی کا غرورٹوٹ جائے۔یاد رہے کہ منگل کی رات سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ڈ سٹرکٹ نائب صدر باؤ انور کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پر برستے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گروپ بنارکھے ہیں جب کہ کچھ لوگ کارکنوں سے گھروں کی صفائی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے کچھ لوگوں نے گراؤنڈ اورگلیاں تک بیچ دیں ہیں۔الطاف حسین نے اعلان کیا کہ وہ نئی رابطہ کمیٹی بنائیں گے اورآئندہ الیکشن میں ایک ایک سے خود انٹرویو لیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پارلیمنیٹیرینز کوجومشاہرہ ملتا ہے وہ جمع نہیں کراتے، یہی وجہ ہے کہ رابطہ کمیٹی سے مایوسی کے بعد یونٹ، سیکٹر اور شعبہ خواتین کوبلایا ہے۔ایم کیوایم قائد کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کی تشدد زدہ لاشیں سڑکوں پرپھینک کر ہمیں صبرکی تلقین کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عدم تشدد کے قائل ہیں مگر صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا کہ ‘بدلہ لینا ہماراحق ہے لیکن اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اس لیے ہم اللہ کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں’۔الطاف حسین نے کہا کہ جو اظہارجرات ان کے پاس ہے وہ ملک میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود انھیں جھکا نہیں سکی۔ایم کیوایم قائد نے کہا کہ عمران خان سول نافرمانی کااعلان کرے تواسٹیبلشمنٹ حرکت میں نہیں آتی، لیکن اگر یہی بات میں کرتا تو مجھیغدارقراردے کر پھانسی پر چڑھا دیا جاتا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہے۔
الطاف حسین نے خبردار کیا کہ اگر پنجاب میں کارکنوں کا قتل نہ روکا گیا تو پنجاب کا کوئی وزیر سندھ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔قائد ایم کیوایم کے مطابق ان کا پاسپورٹ بھی برطانوی حکومت کے پاس ہے تاہم برطانیہ پھانسی دے یا عمرقید، وہ سچ کوجھوٹ اورجھوٹ کوسچ نہیں کہیں گے۔

الطاف حسین نے شہادت کی موت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آکرساتھیوں کے درمیان حق کی خاطرجان قربان کرنا چاہتے ہیں۔

خطاب کے دوران مقتول کارکنوں کا ذکرکرتے ہوئے الطاف حسین پررقت طاری ہوگئی جبکہ کارکنوں نے پارٹی قائد کے حق میں اور ‘گو نواز گو’ کے نعرے بھی لگائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…