سرگودھا(این این آئی)عید کی خوشیاں منانے اسلام آباد سے دریاخان آنے والے گھرانے کی کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث کھائی میں گرنے اور موٹر سائیکل حادثہ میں دو بھائیوں اور بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں
جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ایم ایم روڈ پر لیاقت آباد کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دریاخان کے گاؤں جھوک قلندر بخش کے دو بھائیوں ظفر اقبال اورسجاد حسین کے اہلخانہ عید کی خوشیاں منانے اسلام آباد سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ ان کی کار کھڑپہ موٹروے انٹرچینج کے قریب اچانک ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 2 بھائیوں سمیت ایک ہے گھر کے چار افراد ظفر اقبال،سجاد حسین، 14 سالہ انشال اور 5 سالہ حسن موقع پر جاں بحق اور دو خواتین صوبیہ سجاد، سائرہ جبین شدید زخمی ہو گئیں جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔