جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمہیں امریکہ نے نہیں بلاول ہائوس نے اقتدار سے نکالا ہے، فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کو جواب

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں امریکہ نے نہیں بلاول ہائوس نے اقتدار سے نکالا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آمروں کو

شکست دی تھی تم تو کٹھ پتلی تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا جس شخص کی بزدلی کی وجہ سے مودی کو حوصلہ ملا انہیں کسی کو دھمکی دینے کی کیا ضرورت تھی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار عوام کیلئے عذاب بن گیا تھا ، بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے بجھ گئے تھے،کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا تھا اس لیئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تمہارے خلاف میدان میں آئے اور تمہاری سلطنت کو لات مار کر زمین بوس کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی نے پارلیمان کو بے آبرو اور جمہوریت پر زخم لگائے تو جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری نے جمہوری انداز میں عمران خان کو گھر بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ امور گروی رکھ دیئے تھے ان کی مکاری، جھوٹ اور بار بار دھوکے کی وجہ سے اتحادیوں نے عمران خان کو چھوڑ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو یاد دلایا کہ تم تو شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھنے بات کرتے تھے انہیں وزیر داخلہ بناتے ہوئی شرم کیوں نہیں آئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ پٹنے کے بعد خط ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…