جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ نے عثمان بزدار کووزیراعلی کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ فاضل عدالت نے درخواست دائر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگوںنے عدالتوں کو مذاق بنایاہوا ہے، ملک لٹ رہا ہے، سانس نہیں آرہی، یہاں باتیں ہو رہی ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ قانون کے مطابق نہیں تھا، استعفیٰ گورنر پنجاب کی بجائے وزیر اعظم کو بھیجا گیا۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس سے کیا تعلق ہے، یہ آپ کا معاملہ نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ضروری ہوتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر وزیر اعلی کو لکھنا نہ آتا ہو۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار تنویر سرور کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں کیوں درخواست دائر کی ۔ وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میںنے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی ۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورے پاکستان کو نچایا ہوا ہے،کسی میں بھی صبر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…