منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رکھنے کی ہدایت

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رکھنے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے ٹیکس اہداف پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ،وزیراعظم کو اگلے ہفتے اس حوالے سے بریفنگ دی جائیگی،

نئی حکومت میں بھی ٹیکس گزاروں کو انعامات دینے کی اسکیم جاری رہے گی،ٹیکس جمع کرنے کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے گی۔ یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے بتائی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رکھنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے سالانہ ٹیکس ہدف بھی پورا کرنے پر زور دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ مالی سال 6100 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کیلئے پر امید ہیں، ایمنسٹی اسکیم پر عمومی تحفظات سامنے آئے ہیں،وزیراعظم نے ٹیکس اہداف پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ہے،وزیراعظم کو اگلے ہفتے اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ چیئر مین ایف بی آر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے رابطے جاری ہیں، نئی حکومت میں بھی ٹیکس گزاروں کو انعامات دینے کی اسکیم جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس جمع کرنے کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے گی، انہوں نے کہاکہ موجودہ مہینے میں بھی ٹیکس محصولات حوصلہ افزا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…