جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہبازشریف کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوئے

datetime 11  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) نومنتخب وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حلف برداری کی تقریب میں

شریک نہیں ہوئے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔شہباز شریف مہمانوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی ملے ۔اعلی عسکری حکام نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔دیگر اتحادیوں نے بھی وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…