بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی

datetime 11  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)علاج کے لئے لندن میں مقیم تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی، جہانگیر ترین 16 اپریل کی صبح نجی ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔بتایا گیا ہے کہ

جہانگیر ترین نے 15اپریل کو لندن سے لاہور کے لئے ٹکٹ بک کر الی ہے ۔ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ گروپ کے تمام اراکین ایئرپورٹ پر جہانگیر ترین کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر گروپ کی آئندہ سیاست کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے جن میں عبد العلیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات ہوں گے اور امکان ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے سیاست میں متحرک کردار ادا کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…