منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر شیف بن گئے، ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری۔ ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈلے کوپر کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی ایک ایسے شیف کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے نامناسب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے پر اپنا کیرئیر تباہ کر لیتا ہے، تاہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں کی تیاری شروع کر دیتا ہے۔ اسٹیسی شیر، ایروِن اسٹاف اور جان ویلس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں شیف کا کردار مشہور و معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایما تھامپسن، سیانا مِلر، اومر سے، ڈینیئل بروہل، میتھیو? رائیس، الیسیا ویکانڈر اور اوما تھرمن شامل ہیں۔ دی وِیسینٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی مکس تڑکا لِئے یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…