اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار
اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریبا دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنمائوں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔دوسری جانب اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔دوسری جانب پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ترین گروپ کی حمایت لینے کیلئے سرگرم ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ترین گروپ سے ملاقات کے لیے رکن پنجاب اسمبلی نعمال لنگڑیال کے گھر پہنچے۔ندیم افضل چن نے پی پی کی قیادت کا پیغام ترین گروپ کو پہنچایا ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی کا اہم پیغام ترین گروپ تک پہنچایا۔مونس الہٰی نے ترین گروپ سے گفتگو میں کہا کہ آپ کا مائنس عثمان بزدار کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب کے طور پر نامزد کردیا ہے، ترین گروپ اب حمایت کرے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے بھی ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے جلد ہی ن لیگی وفد کی ترین گروپ سے ملاقات متوقع ہے۔
Had fruitful final round of discussion with Mr Jehangir Khan Tareen.
Mutually concluded that #JKT_Group will support joint Opposition’s candidate, Mr Hamza Shehbaz Sharif, for the slot of Chief Minister, Punjab.
Deeply appreciate support of #JKT and #JKT_Group— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 1, 2022