انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی میں حکومت سازی کے لیے حکمران جماعت اے کے پی اور اس کی حریف جماعت سی ایچ پی کے درمیان مذاکرات بغیر کسی کامیابی کے ختم ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم احمد داد اوغلونے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کا بہت زیادہ امکان ہے،ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی قدامت پسند جماعت کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق یہ پارٹی حکومت سازی کے لیے اب قوم پسند اپوزیشن جماعت ایم ایچ پی کے ساتھ اتحاد کی کوشش کر سکتی ہے تاہم اس میں بھی کامیابی کا امکان بہت کم ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے صدر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں