نئی دہلی (نیوزڈیسک)پاکستانی ہائی کمشنرکانئی دہلی میں یوم آزادی پر ”دبنگ خطاب“انتہاپسند ہندوﺅں کودن میں تارے دکھادیئے،پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی،پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دے گا۔پاکستان کے 69ویںیوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، مسئلہ کشمیرسنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ کشمیری عوام کی مدد کرے گی،کشمیری اپنی آزادی کے لئے لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی مکمل کامیاب ہونے میں برسوں لگ سکتے ہیں،مگر مسئلہ کشمیرحل کرکے رہیں گے۔ جس کےلئے پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیر یوں کا ساتھ دے گا۔پاکستانی ہائی کمشنر کے واضح طورپرکشمیریوں کی حمایت کے اعلان پر انتہاپسند ہندوﺅں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیریوں رہنماﺅں سے ملاقاتوں پر بھارت نے پاکستان سے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔