جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یونانی پارلیمنٹ نے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوزڈیسک)یونانی پارلیمنٹ نے طویل بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی۔یونان کی پارلیمان میں بیل آوٹ پیکج کے تحت اصلاحات کی منظوری کے لیے رائے شماری ہونے سے قبل ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی جب کہ حکمراں جماعت سائیزا پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے معاہدے کی مخالفت کی گئی تاہم پارلیمنٹ نے گرما گرم بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ یونان اور قرض دہندگان کے درمیان مجوزہ قانون میں ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کو ملنے والی مراعات میں ردوبدل کرنے کے بارے میں اصلاحات بھی شامل ہیں۔اس سے قبل بیل آؤٹ پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات پر کرائی گئی ووٹنگ میں وزیراعظم تیسپیرس کو اپنی جماعت کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور حکمران جماعت کے 149 رکنِ پارلیمان میں سے 30 اراکین نے اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…