لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ میں دوسرے ماہ بھی بیروزگاری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاروں کی تعداد 1.85ملین تک پہنچ گئی ہے، نئے اعداد و شمار کے مطابق جون کی سہہ ماہی کے دوران بیروزگاروں کی تعداد میں 25ہزار کااضافہ ریکارڈ کیاگیا 2سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ مسلسل دوماہ تک بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا کہ ملازمت تلاش کرنے والے کی حیثیت سے الائونس طلب کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ ماہ 4ہزار 900نفوس کی کمی ریکارڈ کی اور الائونس کلیم کرنے والوں کی تعداد 7لاکھ 92ہزار 400
ہوگئی۔پاکستان سے بھی کئی لوگ روزگارکے لئے برطانیہ گئے ہوئے ہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستان سے برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعدادبھی شامل ہے جوکہ برطانیہ میں گئے اوراب تک بے روزگارہیں یانیم بے روزگاری کاسامناکررہے ہیں ۔صرف انہی پاکستانی شہریوں کوبے روزگاری الاﺅنس دیاجارہاہے جوکہ برطانوی شہریت حاصل کرچکے ہیں ۔
برطانیہ میں بیروزگاروں کی تعدادبڑھ کر 1.85ملین ہوگئی
14
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں