جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیروئن سے لے کر کوکین تک ہر طرح کا نشہ کیا: سنجے دت

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) سنجے دت بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ مختلف تنازعات اور مشکلات کا شکار رہے، نشے کی عادت، فلموں میں ناکامی، عشق میں ناکامی، دہشت گردوں کی مدد کا الزام، جیل، ناجائز اسلحہ خریدنے، انڈر ورلڈ سے تعلق کا الزام اور پھر ایک بار پھر جیل یاترا، ان سب مشکلات کے باوجود وہ ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔ سیمی اگروال کو ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کی مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔سنجے دت نے بتایا کہ وہ کالج میں تھے جب انہوں نے پہلی بار منشیات کا استعمال شروع کیا، گولیاں کھائیں، انجکشنز لئے اور کوکین کا استعمال بھی کیا۔ ایک بار وہ ہیروئن کا نشہ کرنے کے بعد سو گئے، کچھ دیر بعد جاگ کر ملازم سے کھانا مانگا تو ملازم انہیں دیکھ کر رونے لگا اور بتایا کہ وہ دو روز کے بعد جاگے ہیں۔ سنجے دت نے کہا کہ اس وقت میں بہت پریشان ہوا، میں اپنے والد کے پاس گیا اور انہیں کہا کہ مجھے بچا لیں، انہوں نے مجھے اپنے ایک دوست ڈاکٹر کے پاس بھیجا اور میں بحالی کے لئے امریکہ چلا گیا۔ امریکہ میں علاج مکمل ہونے کے بعد واپس پہنچا تو مجھے منشیات دینے والا پہنچ گیا اور کہا کہ اس کے پاس ایک اورنیا آئٹم آیا ہے لیکن میں نے انکار کر دیا۔سنجے دت نے کہا کہ میں امریکہ میں علاج کے بعد واپس نہیں آنا چاہتا تھا لیکن میرے والد بضد تھے کہ میں واپس آو¿ں، میں نے ایک سال کے لئے بھارت رہنے کا فیصلہ کیا، کام ڈھونڈا لیکن کوئی کام نہ ملا، جب صرف دو مہینے باقی رہ گئے تو مجھے پہلی فلم میں کام ملا، اس کے بعد امریکہ جانے کا خیال دل سے نکال دیا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…