جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ریکوڈک منصوبے پر دستخط کر لئے گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی)وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کینڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کے درمیان بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے میں 25فیصد حصے کا شراکت دار بنایا گیا ہے صوبے میں10ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی 1ارب روپے سماجی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہونگے

۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو حکومت پاکستان، بلوچستان حکومت اور کینڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کے درمیان چاغی کے علاقے ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کرنے کے سے متعلق ٹیتھیان کاپر کمپنی سے جاری تنازعہ کو حل کرتے ہوئے معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، معاہدے کے تحت ریکوڈک منصوبے پر کام کے لئے قائم کی جانے والی نئی کمپنی کا 50فیصد حصہ بیرک گولڈ جبکہ دیگر 50فیصد حصہ پاکستان کی ملکیت ہوگا جس میں وفاق اور بلوچستان 25،25فیصد حصے کے حق دار ہونگے وفاق کا 25فیصد حصہ او جی ڈی سی اہل، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پاکستان میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائیگا جبکہ بلوچستان کا حصہ حکومت بلوچستان کی ملکیت کمپنی کی ملکیت اور کنڑول میں ہوگا، ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان حکومت کے حصے کی سرمایہ کاری اور اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی جبکہ صوبے کو مائنز کی تیاری میں کسی بھی قسم کے اخراجات نہیں کرنے پڑیں گے، حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت بلوچستان میں کم و بیش 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جس میں 1ارب ڈالر سماجی بہتری، سڑکوں، اسکولز، ہسپتالوں ، مائننگ کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ ادارے کے قیام کے لئے خرچ ہونگے معاہدے کے تحت 8ہزار نئی نوکریاں تخلیق ہونگی جبکہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کو پاکستان میں سب سے زیادہ فارن ڈائریکٹ انوسٹیمنٹ حاصل کرنے والا صوبہ بنائے گا حکومت کی جانب سے قومی معدنی دولت کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ریفائنری بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، ریکوڈک معاہدے کے لئے گزشتہ تین سال سے مذاکرات کا عمل جاری تھا 2019میں وزیراعظم عمران خان نے معاہدے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عالمی مشیروں کی معاونت بھی حاصل رہی حکومت کی جانب سے معاہدے کے قانونی پہلوئوں کو نقائص سے دور کرنے کے لئے اسے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں بھی جمع کروایا جائیگا ،معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی سرمایہ کاری بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریگی انہوں نے بلوچستان کے عوام کے حق میں بہتر اور شفاف معاہدے کرنے پر مذاکراتی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر کینڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور بھی موجود تھیں ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…