ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مونگ پھلی غلط طریقے سے پیش کرنے پر جہاز ہی لیٹ کرا دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سyنیو یارک ۔۔۔۔جنوبی کوریا کی ایئر لائن کی اعلیٰ عہدیدار کے خلاف جہاز کی روانگی میں تاخیر کرانے کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ہیتھر ہو نامی چیف ایگزیکٹیو نے جہاز کی روانگی میں اس لیے تاخیر کرائی کہ جس طرح سے ان کو جہاز میں مونگ پھلی پیش کی گئی وہ طریقہ ان کو پسند نہیں آیا۔یہ واقعہ نیو یارک ہوائی اڈے پر گذشتہ جمعہ کو پیش آیا۔ جہاز نیو یارک سے جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہونے والا تھا جب جہاز کو واپس ٹرمینل پر لایا گیا۔ہیتھر ہو نے مطالبہ کیا کہ مونگ پھلی غلط طریقے سے پیش کرنے پر جہاز کے عملے کو تبدیل کیا جائے۔کوریئن ایئر کا کہنا ہے کہ جہاز پر سروس کے معیار پر چیک رکھنا ہیتھر ہو کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ان کو پائلٹ کی حماحت بھی حاصل تھی۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہیتھر ہو جہاز میں بطور مسافر سوار تھیں۔جنوبی کوریا کی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود ایک نئے سٹیورڈ نے ہیتھر کو مونگ پھلی پلیٹ کی بجائے پیکٹ میں پیش کی تھی۔ہیتھر نے سینیئر سٹیورڈ کو طلب کیا اور اور سروس کے بارے میں دریافت کیا اور حکم دیا کہ سینیئر سٹیورڈ کو جہاز سے اتار دیا جائے۔کوریئن ایئر کا کہنا ہے کہ جہاز کی روانگی میں 11 منٹ تاخیر ہوئی۔جنوبی کوریا کی ایوی ایشن حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں آیا ہیتھر ہو نے کوئی قانون توڑا یا نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہیتھر بطور مسافر جہاز پر سوار ہوئی تھیں نہ کہ ایئر لائن کی سروس چیک کرنے کے لیے۔واضح رہے کہ ہیتھر ہو کوریئن ایئر کے سربراہ کی بیٹی ہیں۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…