ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکار میکال نے بھارت میں کام کرنے کی وہ شرط رکھ دی جو افسوس ہماری بہت سی اداکارائیں بھی نہ رکھ سکیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کہتے ہیں کہ معیاری کہانی کی حامل بھارتی فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کرنا ان کی خواہش ہے لیکن اس کے لئے وہ بولڈ مناظرعکسبند نہیں کراسکتے۔

بھارتی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرامہ وہاں کی فلموں سے متاثر ہے جہاں حقیقت سےعاری ایک خیالی دنیا دکھائی جاتی ہے۔  اچھے ڈرامے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کا موضوع قتل و غارت گری یا محبوب کی بے وفائی ہو، اس کے بغیر بھی اچھی کہانی اور معیاری ڈرامہ پیش کیا جاسکتا ہے، پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی کہانی حقیقت پر مبنی ہوتی ہے، یہی اس کی مقبولیت کا اصل راز ہے، بھارتی ٹی وی پروڈیوسر کو بھی چاہیئے کہ وہ پاکستانی ڈراموں سے سیکھیں۔

پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے کہانی کا جاندار ہونا بہت ضروری ہے، اس کے علاوہ بھارتی اسکرین پر رومانوی مناظر بڑے بے باک انداز میں عکسبند کرائے جاتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار پاکستانی ڈراموں کے علاوہ چند ایک بھارتی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جن میں ان کے کام کو سراہا گیا تھا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…