منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حدود سے آنیوالی تیز رفتار شے کو پاک فضائیہ نے مار گرایا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ بھارتی حدود سے آنیوالی تیز رفتار شے کو پاک فضائیہ نے مارا گرایا، پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھرپور مذمت کرتا ہے،بھارت وضاحت کرے کہ میاں چنوں‘ میں کیا ہوا؟،پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے کیا مقاصد تھے، یہ تو بھارت ہی بتا سکتا ہے،

اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے،وزارت خارجہ کو تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں، اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔ جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایئر فورس کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ”شے“ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور وہ شے میاں چنوں تک آگئی، اس دوران پاکستان ائیرفورس نے اس کی مکمل نگرانی کی اور اسے گرادیا، یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور چندسیکنڈ تک رہی اور 260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا، اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، پاک فضائیہ نے اس کی مکمل نگرانی کی اورپتا چلایا کہ وہ بھارتی علاقے سرسا سے آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی چیز کسی حساس شے پر نہیں گری اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ وہاں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا، اس کے باعث متعدد سویلین پروازوں اور زمین پر عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا، اس سے کوئی بڑا فضائی حادثہ ہوسکتا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزارت خارجہ کو تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں،

وہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پرکسی قسم کی بحث اور غیر ضروری قیاس آرائی نہ کی جائے، یہی ہم سب کیلئے اچھا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج پر سیاست میں مداخلت کا الزام لگانے والوں سے ثبوت مانگے جائیں،ماضی میں کوئی بھی اس معاملے پر ثبوت پیش نہیں کرسکا۔بھارتی آبدوزکی نشاندہی ہوئی،

میزائل فضامیں تھاجس کی نشاندہی ہوئی، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی کسی بھی چیز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کو اپنی ٹیکنالوجی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنہیں کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا، پاکستان میں آپریشن کے دوران پچھلے چند ہفتوں میں 80دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں۔اس موقع پر ائیروائس مارشل طارق ضیا نے بریفنگ میں بتایا کہ وہ شے بھارت میں 104 کلومیٹر سے اندر آئی 40 ہزار کلومیٹر بلندی پر تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…