لاہور( این این آئی)پنجاب کی سیاست میں کھچڑی پک گئی ،ترین گروپ کے 12اراکین پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ق) سے بھی رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کے خلاف سیاسی محاذ گرم ہونے کے بعد عجیب صورتحال پید اہو گئی ہے اور سیاست میں کھچڑی جیسی صورتحال ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کے گروپ میں شامل 12اراکین پنجاب اسمبلی کے مسلم لیگ (ق ) کی قیادت سے رابطہ ہے اور انہوںنے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ہوائوں کا رخ ان کی طرف ہوا تو مذکورہ اراکین اپنا وزن مسلم لیگ (ق) کے پلڑے میں ڈالیں گے ۔ذرائع کے مطابق ان اراکین میں جہانگیر ترین گروپ کے ایک نمایاں رکن اسمبلی بھی ہیں۔