جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، حافظ حسین احمد

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد/لاہور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانا کیا اس کو جائز تسلیم کرنا نہیں ہوگا، دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہے جس میں مردانہ، زنانہ، درمیانہ اور فوجی مارچ ہورہا ہے۔

اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بقول پی ڈی ایم کے پیپلز پارٹی نے ان کے پیٹھ میں چھرا گونپا ہے اب آصف زرداری ایک بار پھر ان کے پاس آئے ہیں تو کیا اب دوسرا چھرا گھونپیں گے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری منزل ایک ہے لیکن راستے جدا ہیں،زرداری تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ امپائر تونیوٹرل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساڑھے تین سال سے 48گھنٹوں کی بات کررہے ہیں لہذا بتایا اور سمجھایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں؟ ظاہر ہے مولانا فضل الرحمن نے سوچ سمجھ کر ہی بات کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں کی بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ یہ بات مولانا فضل الرحمن نے کی ہے ان سے پوچھا جائے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے پوچھتے ہیں کیوں کہ 48گھنٹوں والی بات میں نواز شریف، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں سے یہی کہا جارہا ہے کہ استعفے آگئے، استعفے جیب میں پڑے ہیں، استعفے دیدئیے ہیں، استعفے دسمبر میں آجائیں گے، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے،سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا لیکن اسی اسمبلی سے سینٹ کا الیکشن لڑاگیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا الیکشن لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکرکیا اسی اسمبلی کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…