ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے 15 سے زائد ممبر غائب ہوں گے، پرویز خٹک

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے15 سے زائد ممبر غائب ہونگے،

اپوزیشن جتنے چاہے جلسے جلوس،لانگ مارچ کرے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین چار دن میں اپوزیشن کے کئی ممبران اپنے ساتھ ملالیے ہیں، یہ ہم سے 10 ممبر لے گئے ہم نے ان کے 15 ممبر توڑ دئیے، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائیگی تو ان کے اپنے 15 سے زائد ممبر غائب ہوں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکھٹی ہوئی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان،آصف علی زرداری اور نواز شریف حکومت نہیں گراسکتے، صرف اللہ ہی عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ وزیر اعظم غریب عوام کے لیے مزید اعلانات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…