جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

بجلی کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہونے کا امکان کہ لوگ پنکھا چلانے سے پہلے بھی ایک لاکھ بار سوچیں گے

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں اس لئے گھر جائیں، عمران نیازی عوام کی مزید بددعائیں لین یکی بجائے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خدا کا خوف کریں پہلے ہی پٹرول میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے،پٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے،حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے لیکن عوام کے ریلیف کے لئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے،عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں

خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے،انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے،کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے کمی نظر نہیں آتی،عوام کو ریلیف تو نہ مل سکا پونے چار سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت

رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے،حکمران مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے،عوام کا چولہا نہیں جل رہا بلکہ ان کا دل جل رہا ہے، عوام کی سانس بند کرنے والے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں،عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…