اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پتہ نہیں کیسے کیسے سکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی، چیف جسٹس پاکستان

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے مس کنڈکٹ پر سکول سے نکالے گئے طالب علم کے مقدمے کی سماعت کے دوران آبزرویشن دی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کردی ۔روزنامہ دنیاکی رپورٹ کے مطابق

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریما رکس دئیے کہ اگر بچے کے حق میں فیصلہ ہوا تو وہ سکول جا کر کہے گا سپریم کورٹ نے بچوں کو ڈانٹنے سے منع کیا ہے ۔فاضل جج کا کہنا تھا استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر اس کا دشمن نہیں بن جاتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ریان علی نویں کلاس کا طالب تھا ، اساتذہ اور بچوں سے بدزبانی و مس کنڈکٹ کے الزام میں سکول انتظامیہ نے ان کے موکل کو بے دخل کیا۔وکیل کا کہنا تھا سکول بچے کو ہمیشہ کیلئے بے دخل نہیں کر سکتا۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے اساتذہ بہترین ججز ہوتے ہیں، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے ۔فاضل جج نے وکیل کو کہا اساتذہ کو جواب دہ نہ ٹھرائیں بلکہ بچوں کی تربیت کریں۔جسٹس قاضی نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی پتہ نہیں کیسے کیسے سکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے لیکن سکولز ڈسپلن کی پاسداری کیلئے بنائے گئے ہیں۔فاضل چیف جسٹس نے کہا والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں۔بچہ صبح تیار ہو کر سکول جاتا ہے اسے ضابطہ اخلاق کا معلوم ہوتا ہے ، ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی ہے تو اسے ایسی سزا ملتی کہ کھلیاں پڑ جاتیں۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کھلیاں پڑنے والی سزاؤں کے باعث ہی ہم آج یہاں ہیں۔عدالت نے سماعت کے بعد دوبارہ داخلے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے ہائی کورٹ نے بھی طالب علم ریان علی کی درخواست خارج کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…