اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ڈرگ کوئین انمول پنکی کے ذاتی فلیٹ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ،

فلیٹ کی مالیت 20 سے 25 لاکھ ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بین الصوبائی منشیات گروپ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کے فلیٹ سے کوکین برآمدگی کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔انمول عرف پنکی کے فلیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کے فلیٹ پر پولیس چھاپے اور کوکین برآمدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔تحقیقاتی اداروں نے ملزمہ کے مالیاتی نیٹ ورک اور منشیات کی فروخت کے طریقہ کار کا سراغ لگا لیا ہے، جس میں ایک مقامی دکان دار کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔تحقیقات کے مطابق پنکی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اے ون فلیٹس میں رہائش پذیر تھی، جس فلیٹ میں وہ رہتی تھی وہ اس کا ذاتی فلیٹ بتایا جاتا ہے اور اس کی مالیت تقریبا 20 سے 25 لاکھ روپے ہے۔چھاپے کے وقت فلیٹ کو تالا لگا ہوا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے دروازے کا کنڈا کاٹا اور فلیٹ کے اندر داخل ہو کر کوکین برآمد کی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پنکی نے منشیات کی رقم کی لین دین کے لیے ایک انتہائی محفوظ نیٹ ورک بنا رکھا تھا، پنکی کے اپارٹمنٹ کے بالکل باہر “فیاض کمیونیکیشن کے نام سے ایک دکان قائم تھی، دکان کے مالک ذیشان اور انمول پنکی کے درمیان پرانا اور گہرا رابطہ تھا۔کوکین خریدنے والے گاہک منشیات کی رقم براہِ راست پنکی کو دینے کے بجائے فیاض کمیونیکیشن کے مالک ذیشان کے اکانٹ میں منتقل کرتے تھے اور بعد میں ذیشان وہ تمام رقم اپنے اکائونٹ سے انمول عرف پنکی کے ذاتی اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیتا تھا، تاکہ پولیس یا بینکوں کو کسی قسم کا شک نہ ہو۔ذرائع کے مطابق اس طریقہ کار کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات فروخت کی جا چکی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دکان دار ذیشان کے بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر خریداروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…