اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور کے علاقے سندر میں دو بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملزمان سی سی ڈی کی تحویل سے فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف ماڈل ٹاؤن سی سی ڈی تھانے میں الگ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دوبارہ گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران چوہنگ کے علاقے میں ملزمان اور سی سی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ناصر اور محی الدین نامی دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔تحقیقات کے مطابق متاثرہ بہنیں گھریلو ملازمہ تھیں اور واقعے کے روز بس اسٹاپ پر رکشے کا انتظار کر رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد انہیں زبردستی ایک فلیٹ میں لے گئے جہاں مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 27 اور 21 سال ہیں جبکہ یہ افسوسناک واقعہ 7 مئی کی رات پیش آیا۔ مقدمہ دونوں بہنوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…